مشیر خز
انہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر ز کے علاوہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی پاکستان کو 2تا3 ارب ڈالرز ملیں گے۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بورڈ اب پاکستان سے ہونے والے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3سال کے دوران 6ارب ڈالر آئی ایم ایف سے ملیں گے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ چند سالوں سے پاکستانی معاشی حالت اچھی نہیں رہی،گزشتہ سال ہماری برآمدات اور درآمدات میں 20 ارب ڈالرز کا فرق رہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند برسوں سے معیشت مشکلات کا شکار ہے،ہم آئی ایم ایف سے مل کر جو کام کریں گے، دنیا میں اس کا اچھا اثر جائے گا۔



