سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

 

اسلام آباد:سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا، بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی اور انصاف کا مطالبہ کیا گیا جبکہ متاثرین نے سینیٹر رحمان ملک کو بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پٹیشن جمع کرائی ہے جس پر سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو قائمہ کمیٹی کے آئندہ جلاس میں لینے کی یقین دھانی کرائی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے، مظاہرین میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔مظاہرے کی قیادت بشارت کھوکھر کررہے تھے، جڑواں شہروں کے چالیس سے زائد مسیحی برادری کے لوگ بھارت کیخلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،متاثرین سمجھوتہ ایکسپریس نے پارلیمنٹ ہاس کے سامنے احتجاج کیا اور بھارت اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، وہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے متاثرین کو انصاف دو کے نعرے لگارہے تھے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ سانحہ ملزمان کو بھارت نے کیوں رہا کیا؟ نریندرمودی مسلمانوں کا قاتل ہے، متاثرین بارہ سال گزر جانے کے باوجود عالمی دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ دریں اثنا سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے سینیٹر رحمان ملک کو بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پٹیشن جمع کرائی جس پر سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو قائمہ کمیٹی کے آئندہ جلاس میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ کیس پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایک اسپیشل اجلاس بلائیگی۔ رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ کیس کے حوالے سے پولیس و ایف آئی اے میں باقاعدہ ایف آئی آر کاٹی جائے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اپنی تقریر میں کانگریس کو سانحہ سمجھوتہ کا مورد الزام ٹھہرا چکا ہے،دھماکہ جس نے بھی کیا ہے بی جے پی یا کانگریس شہید پاکستانی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔