کراچی:افطارڈپلومیسی کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے عید ڈپلومیسی کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے وسیع تراتحاد کے لئے سیاسی جماعتوں اورمحنت کشوں کی تنظیموں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے علاوہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اورحکومتی اتحاد سے ناخوش سندھ بلوچستان کے بااثرسیاسی خاندانوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے ۔عید ڈپلومیسی کے تحت بلاول بھٹوزرداری سیاسی قائدین کو عید کی مبارکباد کے ساتھ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں گے ۔ بلاول نے حکومت کی ناراض اتحادی جماعتوں سے رابطوں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کووسعت دینے کی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول نے پی ٹی آئی حکومت سے ناراض اتحادی جماعتوں سے بیک ڈورکی بجائے عید ڈپلومیسی کے تحت فرنٹ فٹ پرجاکرسیاسی قائد ین سے رابطے کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے عید الفطرکے بعد سندھ کی سطح پرمہنگائی اورمعاشی بدحالی کوبنیاد بناتے ہوئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت سندھ کے 3 بڑے شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں اوردھرنے کی کال دی جائے گی ۔
Related Posts

امریکی میڈیا ٹرمپ کے خلاف ڈٹ گیا
- Rizwan Malik
- September 22, 2026
- 0
صدارتی تقریبات کی مشترکہ ویڈیو کوریج معطل ،کسی اخبار میںان کی تصویر شائع نہیں ہوگی CNN، MS NOW اور Politico کے صحافیوں کو وائٹ ہاؤس […]

وفاق المدارس پاکستان کے صدر اور جامعہ بنوریہ ٹان کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کر گئے
- Rizwan Malik
- June 30, 2021
- 0
کراچی :وفاق المدارس پاکستان کے صدر اور جامعہ بنوریہ ٹان کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کر گئے۔ انتظامیہ جامعہ بنوریہ کے مطابق مرحوم جامع […]

عمران خان پر حملے کے حوالے سے جاری تھریٹ میں نامزد کوچی منظر عام پر ، مراد سعید کا کچا چٹھا کھول دیا
- Rizwan Malik
- November 9, 2022
- 0
خیبرپختونخوا حکومت نے میرے نام سے تھریٹ الرٹ لیٹ جاری کیا اور تفتیش کے بعد چھوڑ دیا، نور رحمان کوچی اسلام آباد:افغانستان کی کاروباری شخصیت […]
