اسلام آباد:سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے زیارت کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن برباد کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ قبل ازیں وہ عید کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کے گھر گئے اور ان سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وہ عید کے روز فیصل مسجد میں نماز عیدکی ادائیگی کے بعد لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔ جہاں انہوں نے قمر الزمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا قمر الزمان کائرہ میرے بھائی ہیں اور میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔




