سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور راولپنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آئی ٹی کے جنرل سیکرٹری چودھری بلال لالی، راجہ محسن اور زین مغل نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ملک ابرار احمد کے گھر جا کر انہیں عمرہ کی مبارکباد دی۔ ملک ابرار نے انہیں بتایا کہ انہوں نے خانہ خدا میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی و سلامتی اور اپنے قائدین کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔