خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے ، سیکرٹری الیکش کمیشن کے نام لکھے گئے تحریری مراسلے میں صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ سرحد پار حالات کشیدہ ہونے کے سبب اس وقت انتخابات کرانا درست نہیں ، چونکہ آئین کے تحت انتخابات 25جولائی سے پہلے کرانا ضروری ہیں اس لئے یہ انتخابات 20دنوں کے لئے موخر ہو سکتے ہیں مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ سرحد پار خصوصاً افغانستان کی طرف سے دہشت گردی کا خدشہ ہے سیاسی قیادت کو بھی خطرات ہیں،سابق قبائلی علاقوں کے ضم ہونے کے کئی ایشوز بھی موجود ہیں ، شمالی وزیرستان میں حالات بھی کشیدہ ہیں ، لیویز اور خاصہ دار فورس کی ڈی سی سے ڈی پی اوز کو منتقلی کا عمل بھی جاری ہے ،مراسلے کے مطابق لیویز اور خاصہ دار ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں ہیں کہ وہ سیکورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں ، اس لئے ضم شدہ اضلاع میں 20دنوں کے لئے انتخابات ملتوی کئے جائیں مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ پہلی بارصوبائی اسمبلی کے انتخابات ان علاقوں میں ہو رہے ہیں، اس بارے میں وزیر اطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خط کی تصدیق کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 22جولائی تک انتخابات ملتوی کرانے کی سفارش کی ہے اور الیکشن کمیشن کو خط بھیج دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ، دوسری جانب اس بارے میں الیکشن کمیشن کے ترجمان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ایسا خط لکھا ہے تو اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ ضم شدہ اضلاع میں 2جولائی کو انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔
Related Posts

دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں،بھارت میں گائے کاگوشت کھانے پر مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے بھارت میں رجب طیب اردوان
- Rizwan Malik
- September 26, 2019
- 0
نیویارک: ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورت حال کے باعث وہاں خونریزی کا خدشہ ہے، بھارت میں صورت […]

چودہ سال بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل
- Rizwan Malik
- July 3, 2026
- 0
تمام عہدے دار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ علی حسن بروہی صدر ، ایڈوکیٹ دلیپ سنگھ سیکرٹری منتخب کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) چودہ سال […]

تاجر دوست بجٹ ناگزیر، چھوٹے تاجروں پر ٹیکسز واپس لیے جائیں: اجمل بلوچ
- Rizwan Malik
- May 24, 2026
- 0
آئی ایم ایف کے ملازم کے بجائے کسی مقامی رکن قومی اسمبلی کو وزیر خزانہ بنایا جائے ایف بی آر نظام آسان بنانے، بجلی و […]
