اسلام آباد(نیوزرپورٹر) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے رواں سال بیرون ملک کام کرنے والے ورکرز کے استحصال میں ملوث تین اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس کینسل جبکہ 19 کے معطل کر دیئے ہیں۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ذرائع کے مطابق99 فیصد پروموٹرز کے لائسنس ورکرز کی شکایات کے جواب نہ دینے جبکہ تین پروموٹرز کے لائسنس ورکرز کے واجبات ادا نہ کرنے کی بنا پر کینسل کئے گئے۔ بیورو کی لسٹ کے مطابق تین ایجنسیوں الفتہ انٹر پرائزز، فیتھ انٹرنیشنل راولپنڈی جبکہ ال واسیو انٹرنیشنل لاہور کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ ایمپلائمنٹ پروموٹرز چوہدری مین پاور سروسز، باب خیبر، اسمیکس ایجنسی اور دیگر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز کی ہدایت پر معطل کر دیا گیا ہے۔
Related Posts

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹائٹل جیت لیا
- Rizwan Malik
- October 21, 2024
- 0
جنوبی افریقا کو 32 رنز سے شکست دی،نیوزی لینڈ نے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے فاتح ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان […]

کامسٹیک اور پاتھ فائنڈر سیٹاڈیل کا مصنوعی ذہانت اور مستقبلِ روزگار پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
- Rizwan Malik
- January 9, 2026
- 0
مصنوعی ذہانت کو شفافیت، جامع ترقی اور قومی مفاد کے لیے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ سینٹر افنان اللہ اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ […]

6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے کیلئے آئے تھے: شعیب اختر کا انکشاف
- Rizwan Malik
- June 10, 2020
- 0
دنیا کے سب سے تیز رفتار اور پاکستانی کے سابق سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں چھ سنئیر پاکستانی […]
