چئیرمین کشمیر یکجہتی کونسل کی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہدیداران، آرمی جنرل، کانگریس مین، سوشل چینج لیڈرز، بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقاتیں

اسلام آباد: چئیرمین کشمیر یکجہتی کونسل نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہدیداران، آرمی جنرل، کانگریس مین، سوشل چینج

 

لیڈرز، بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ واشنگٹن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چئیرمین کشمیر یکجہتی کونسل جاوید راٹھور نے یونائیٹڈ سٹیٹس گلوبل لیڈرز کولیشن کے سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں پہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہدیداران، آرمی جنرل، کانگریس مین، سوشل چینج لیڈرز، بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندگان سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیا کو درپیش مسائل پہ بات چیت کی۔ شرکا اور نمائندگان کو کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے بروشرز اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے، جن میں کشمیریوں پہ مظالم کی تصاویر و دیگر تفصیلات موجود تھیں۔سینٹر رک سنٹورم، کانگریس مین جنیفر گران ہال، گورنر باب ہولڈن، لیفٹیننٹ جنرل مائیکل نگیٹا، صدر یو ایس پیس انسٹیٹیوٹ نینسی لینڈ برگ، جین ہارمین، پریذیڈنٹ ولسن سنٹر، اسٹیفن ہیڈلی نیشنل سابق سکیورٹی ایڈوائزر ٹو پریزیڈنٹ بش، لیز شہریار، پریذیڈنٹ یو ایس گلوبل لیڈرشپ کولیشن، ایمبسڈر ملین ور ویر، سلینہ جیکسن کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے جاوید راٹھور کو اپناکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اسی کے ساتھ امریکہ کے مثبت کردار پہ بھی بات چیت کی گئی۔ کانفرنس دو دن جاری رہے گی۔ جس کے دوسرا مرحلہ میں کانگریس مینز کے ساتھ کیپٹل ہل میں ون ٹو ون ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔