محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، پنجاب پولیس ن اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

لاہو ر….محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، پنجاب پولیس نے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرد یں اس کے علاوہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر22 اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے 1 لاکھ75 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دینگے اس کے علاوہ محرم الحرام کے دوران13 اضلاع کوAجبکہ 9اضلاع کوB کیٹگری میں رکھا گیا ہے ۔تمام اضلاع میں پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے جائینگے بعد ازاں یوم عاشور کے روز موبائل فون اور ڈبل سوار پر پابندی کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھی بھجوا دی گئی ہیںذرائع کے مطابق جھنگ،فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چنیوٹ، ساہیوال، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور لاہور سمیت تیرہ اضلاع کو حساس ترین قراردیاگیاہے ۔