
اسلام آباد:سی پیک منصوبہ میں شامل ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے کو ٹریفک کے لئے اگلے سال جون میں کھول دیا جائے گا۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ میں شامل ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے اپنے ہدف کے مطابق جون 2020ء میں مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے پراجیکٹ سی پیک کے انفراسٹریکچر کی بہتری سے متعلق پراجیکٹس میں شامل ہے.یہ موٹروے تکمیل کے مرحلے کے بعدنہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان کو فتح جنگ کے توسط سے اسلام آباد سے ملانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو بھی معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔




