سی پیک کی تعمیر و ترقی اور فروغ کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان مکمل اتفاق اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے

 

چین اور پاکستان سی پیک کی تعمیر و ترقی میں فروغ کیلئے مکمل طور اتفاق اور ہ، آہنگی پائی جاتی ہے،سی پیک کی ترقی و ترویج کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا، چین و پاکستان نے انسداد دہشتگردی،سیکیورٹی سمیت بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ان شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعلقات میں مزید اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ان خیاالات کا اظہار چین کے نائب صدر وانگ قیشان نے چین جنرل زبیر محمود حیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا
چین و پاکستان کا علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر موقف ہمیشہ ایک رہا ہے، پاکستان چین کی تعمیر وترقی کا حا می اور اس سے مستفید ہونا چاہتا ہے، پاکستان چین کے ساتھ ثقافتی ومعاشرتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا خواہشمند ہے۔ سی پیک کے حوالے سے جاری پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لیے دونوں ممالک کے سربراہان میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں باہمی حکمت عملی،کمیونیکیشن اور تعاون کو مزید بڑھایا جائیگا۔ سی پیک کے علاوہ دیگر باہمی تعلقات میں مزید گہرائی لائی جائیگی۔وانگ قیشان نے جنرل زبیر محمود حیات کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا ہے کہ چین پاکستان انسداد دہشتگردی،سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعلقات میں اضافہ کے خواہشمند ہیں دونوں ممالک نے اس ضمن میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین وپاکستان صرف اچھے حالات کے دوست نہیں،بلکہ ہر حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کا یہ عالم ہے کہ بین الاقوامی مسائل اور علاقائی حالات بارے ایک دوسرے کے موقف کے ہمیشہ حامی رہے ہیں۔ وانگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات و اعتماد کی وجہ سے علاقائی وبین الاقوامی طور پر بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ سی پیک اس کی ایک روش مثال ہے، جنرل زبیر محمود نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان چین کی تعمیر وترقی کا حا می ہے، اور اس سے اپنے حالات بہتر کرنے کے مواقع حاصل کرتا ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ ثقافتی ومعاشرتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا خواہشمند ہے۔