یرا گوئے:چیک ریپبلک میں دماغی طور پر مردہ خاتون کے ہاں لگ بھگ 4 ماہ بعد بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق رواں سال اپریل میں اس نامعلوم چیک خاتون کو دماغی شریان پھٹنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس کے بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ پیٹ میں موجود بچے کی بقا کو بھی خطرہ لاحق تھا۔مگر تمام تر مشکلات کے باوجود 15 اگست کو آپریشن کے ذریعے ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی جس کا وزن 2.13 کلوگرام تھا۔برنو یونیورسٹی ہاسپٹل کے مطابق بچی کی پیدائش سے اس کی دماغی طور پر مردہ ماں نے ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔ہاسپٹل کے مطابق دماغی طور پر مردہ خاتون کے جسم میں بچی کو 117 دن تک زندہ رکھا گیا جو کہ دماغی طور پر مردہ ماں کے حمل کو برقرار رکھنے کا طویل ترین دورانیہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔اس خاتون کی شناخت سامنے نہیں آئی، مگر یہ بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ہسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد اسے دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کے لیے جدوجہد شروع کردی تھی۔27 سالہ خاتون کو مصنوعی لائف سپورٹ پر رکھا گیا تاکہ حمل برقرار رہے اور طبی عملہ ان کی ٹانگوں کو اس طرح حرکت دیتا جیسے چہل قدمی کررہی ہوں تاکہ بچے کی نشوونما میں مدد مل سکے۔حمل کے 34 ویں ہفتے میں بچی کی پیدائش ہوئی اور اس موقع پر خاتون کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، جس کے بعد طبی عملے نے ماں کے لائف سپورٹ سسٹم کو منقطع کردیا تاکہ جسم بھی مرجائے۔ہسپتال کے گائنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر پال وینتروبا کے مطابق ‘یہ انتہائی حیرت انگیز کیس تھا جب ایک خاندان ایک مقصد کے لیے اکٹھا ہوگیا، ان کے تعاون کے بغیر ہم بچی کی پیدائش میں کامیاب نہ ہوپاتے’۔
Related Posts
جناح گارڈن کی اپیل مسترد
- Rizwan Malik
- June 27, 2021
- 0
اسلا م آباد(نیوزرپورٹر))فیڈرل ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی(جناح گارڈن) کی سابقہ انتظامی کمیٹی کی اپیل زیر دفعہ64-Aسیکرٹری کو آپریٹو آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی(ڈی […]

عمران خان کی حکومت سے مطمئن نہیں ہیں ، ایم کیو ایم
- Rizwan Malik
- February 8, 2022
- 0
عمران خان سے اگر عوام مطمئن نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں،عامر خان لاہور: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان […]

باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مفتی سلطان محمود جاں بحق ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ ہے الرٹ جاری
- Rizwan Malik
- October 29, 2019
- 0
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مفتی سلطان محمود جاں بحق ہو گئے۔ مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ […]
