
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے 9 محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہ دی ، بھارت کی سیکورٹی فورسز کے تشدد سے متعدد عزا دار زخمی ہوگئے ۔
مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، سرینگر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے ۔
یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔حریت رہنما سید علی گیلانی نے محرم کے جلوس پر پابندی اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے آج بھی مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔



