مرہم نواز،حسین نواز ، حسن نواز اور کپٹن صفدر کے  ناقابلِ صمانت گرفتاری وارنٹ جاری

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بچوں کی عدم حاضری پر مرہم نواز،حسین نواز ، حسن نواز اور کپٹن صفدر کے  ناقابلِ صمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل کرنے کے بعد عدالتی فیصلے کے تحت نیب نے نواز شریف کے خلاف بیرون ملک آف شور کمپنیوں کے قیام، العزیزیہ سٹیل مل اور لندن فلیٹس کے حوالے سے ریفرنسز دائر کیے گئے سابق وزیراعظم کے بچوں کی عدم حاضری کی بنا پر انکے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے گیے۔خیال رہے کہ گذشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم کے بچوں کے قابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری ہوئے تھے۔سابق وزیر اعظم کے بچوں کی عدم حاضری کی وجہ ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کی علالت بتائی گئی۔