
چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ سی پیک پر عملدرآمد کے پانچ سال میں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور گوادر پورٹ کے منصوبوں پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،سی پیک کا نیا فیزشروع ہو چکا ہے،صنعتی، زراعت،سوشل سیکٹر کے شعبوں میں مزید فوکس کیا جا رہا ہے،سی پیک کا مقصد پاکستان کے عوم کی فلاح اور ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے،سی پیک کھلا منصوبہ ہے، اس میں کوئی بھی سرمایہ کار یا ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے،سی پیک ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جو پاکستان میں پائیدار ترقی مستقبل کا ضامن ہے،سی پیک پاکستان کی مقامی کمیونٹی ، فلاح کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، سی پیک کو نئی جہت ملی ہے،دونوں حکومتوں کے تعاون سے سی پیک عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لائے گا۔جمعرات کو پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ اور پاور چائنا کے زیر اہتمام اسلام آ باد میں پاور چائنا کی پورٹ قاسم پاور پلانٹ پر پائیدار ترقی ریسرچ رپورٹ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ سی پیک پر عملدرآمد کے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں،جس کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور گوادر پورٹ کے منصوبوں پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،سی پیک کا نیا فیزشروع ہو چکا ہے،صنعتی، زراعت،سوشل سیکٹر کے شعبوں میں مزید فوکس کیا جا رہا ہے،سی پیک کا مقصد پاکستان کے عوم کی فلاح اور ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا ہے،سی پیک کھلا منصوبہ ہے، اس میں کوئی بھی سرمایہ کار یا ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے،سی پیک ایک ماحول دوست منصوبہ ہے جو پاکستان میں پائیدار ترقی مستقبل کا ضامن ہے،پورٹ قاسم منصوبے کی تکمیل چین کی کمپنی اور مقامی کمیونٹی کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے،تمام کمپنیوں کو اس تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے،سی پیک پاکستان کی مقامی کمیونٹی ، فلاح کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے،پاک چین تعاون سے توانائی کے شعبے کے اہم منصوبے مکمل ہوئے ہیں، سی پیک کو نئی جہت ملی ہے،سی پیک سے عوام کی زندگی میّں مثبت تبدیلی آئے گی،دونوں حکومتوں کے تعاون سے سی پیک عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلیاں لائے گا۔



