بیجنگ:چین میں کھانسی کی شکایت پر ایک شخص کے گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے گلے کے آپریشن کے ذریعے جونکیں نکال لیں۔تفصیلات کے مطابق چین میں ایک شخص نے شدید کھانسی کی شکایت پر ڈاکٹر سے رجوع کیا، ڈاکٹر نے اس کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ چینی شخص 2 مہینے سے شدید بلغم اور خون والی کھانسی کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا، جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی چیک اپ کے بعد اس کا سی ٹی اسکین کروایا، جس میں بھی کھانسی کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آئی۔کھانسی اور گلے میں درد بر قرار رہنے کے بعد جب ڈاکٹر نے اس شخص کی برونکو اسکوپی کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کے گلے اورناک میں جونک چپکی ہوئی ملیں۔جس کے بعد محکمہ جنگلات میں ملازمت کرنے والے اس شخص کے گلے کے آپریشن کے ذریعے جونکیں نکال لی گئیں، جو 10سینٹی میٹر تک لمبی تھیں۔ڈاکٹر نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص نے پہاڑ ی ندی کا پانی پی لیا ہوگا، جس کے ذریعے جونکیں اس کے جسم میں داخل ہو گئیں اور گلے اور سانس کی نالی میں چپک گئیں۔
Related Posts

G14/1 میں راتوں رات خانہ بدوشوں کا ایک نیا شہر آباد ہوگیا،ہائوسنگ اتھارٹی کی مشکلات میں اضافہ
- Rizwan Malik
- November 25, 2022
- 0
اہل علاقہ اور سیکٹرز کے الاٹیز سب کو اس اچانک آباد کاری کے پیچھے ملوث خفیہ ہاتھ کی تلاش اسلام آباد:فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی […]

China’s Potential Role as a Pillar in the Islamic Banking Industry
- Rizwan Malik
- August 16, 2024
- 0
Shanghai Gold Exchange is being considered as a potential benchmark for a new Islamic banking Islamabad: China could emerge as a significant player in the […]
- Rizwan Malik
- February 27, 2025
- 0
موت اٹل حقیقت ، کب کہاں کیسے کوئی نہیںجانتا یہ خوشیوںکے بیچ میںآسکتی ہے اور زندگی کے سب سے حیسن لمحے بھی اس سے محفوظ […]
