کراچی: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ اس طرح اسے پاکستان پر اسی رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کیس نقصان کے ستاون رنز بنا لئے تھے۔ عابد علی بتیس اور شان مسعود اکیس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے قومی ٹیم کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئی جس کے بعد آئی لینڈرز کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں، 19 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لیں۔


