صحافی محسن بیگ پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کو بچانے کیلئے منصوبہ بندی کا انکشاف

پولیس پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ و ہ حوالات میں تشدد کرنے والے افسران کے بارے میں کچھ نہ بتائیں ذرائع

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)صحافی و آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک محسن جمیل بیگ پر ایف آئی اے کے کن ملازمین نے تشدد کیا اس کے بارے میں تاحال معلوم نہ ہو سکا ذرائع کے مطابق تھانے میں محسن بیگ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کو خفیہ رکھنے کیلئے پولیس پر دبائو ڈالا جا رہا ہے ۔جمیل بیگ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر ہونے والے تشدد کی رپورٹ پیر کے روز طلب کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے جو ملازمین محسن بیگ کے گھر پر گئے اور بعد میں پولیس کی موجودگی حوالات میں محسن پر بیگ پر تشدد کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو بچانے کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اس حوالے سے پولیس کو خاموش رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ آج ہفتہ کے روز تھانہ میں ریکارڈ حاصل کریں اور اس حوالے سے پولیس سے اورایف آئی اے سے ان افسران کا نام پوچھیں گے جنہوں پر جیل میں محسن بیگ پر تشدد کیا ذرائع کے مطابق محسن بیگ پر تشدد جوائی کارروائی تھی جو انہوں نے ایف آئی اے کے افسران پر کیا تھا ۔