تھانہ شاہ کوٹ کے ایس ایچ او اور دیگر کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج

چیچاوطنی(بیورورپورٹ) عدالت کے حکم پر تھانہ شاہ کوٹ کے اے ایس آئی مقصود ڈھڈی ایس ایچ او مقصود خان اور دیگر کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے ملزمان سابقہ ایس ایچ او مقصود خان اور ملزم مقصود ڈھڈی اور اس کے دیگر ساتھی مورخہ 23.06.2017 کو شام 5 بجے چکنمبر 24 چوده ایل میں مسمات انور بی بی بیوہ کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر عورتوں کے کپڑے پھاڑے اور توڑ پھوڑ کی اور مبلغ تیس ہزار روپے سرقہ کیۓ اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر معزز عدالت جناب عتیق الرحمن ایڈیشنل سیشن جج چیچاوطنی نے چودھری منشاءرضوان ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر ملزمان مقصود ڈھڈی وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 346/17 درج کروا دیا ہے