تار درست کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سےچیچہ وطنی کا رہائشی جاں بحق

چیچہ وطنی (بیورورپورٹ) بلاک نمبر4 کا رہائشی 45سالہ شخص کیبل کی تار درست کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
جاں بحق ہونیوالا 45سالہ نوید بلاک نمبر4گلی نمبر4 کا رہائشی ہے ۔
کرنٹ اتنا شدید تھاکہ کہ 45سالہ نوید ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر4گلی نمبر4کے ر ہائشی 45سالہ نوید کے گھرمیں کیبل خراب چل رہی تھی۔
کیبل کی تار درست کرنے لگا تو اس کا ہاتھ فریزر کے ساتھ بھی چھو گیا ۔ جس سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگنے کے بعد زمین پر گر گیا۔ گھر میں مزدور کام کررہے تھے مزدورں کے شورواویلہ پر اہل محلہ نے فوری طور پر اس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے گئے ۔ 45سالہ نوید راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔