
کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کے کپتان کی جانب سے قوائد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا۔ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی۔طیارہ سات ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5ہزار دوسو فٹ تھی۔ کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔ کنٹرولر نے دو مرتبہ کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب180 ڈگری پر لے جائے تاکہ اونچائی کنٹرول ہوسکے، کپتان کو ہدایت دی گئی کہ اپروچ کیلئے مطلوبہ بلندی تک لیکر آئیں، لیکن کپتان نے ائیر کنٹرول کی ہدایت کو نظر انداز کیا۔طیارہ کی اونچائی 3ہزارپانچ سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل تیرہ سو فٹ پر آگیا اور اترنے کی رفتار دو سو پچاس ناٹ سے زیادہ تھی۔



