راولپنڈی:جمہوری حکومتیں عوامی حقوق کا تحفظ یقینی اور ان کی زندگیوں کو سہل بناتی ہیں یہ وقت اقدامات اٹھانے کا ہے خواب دکھانے کا وقت گزرگیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیابھر میں کرونا وبا نے تباہی مچا رکھی ہے کہیں لاک ڈائون تو کہیں جشن کا سما دکھائی دے رہا ہے اس گوںمگوںماحول میں وبا کے شکا ر افرادکی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ دکانداروکاروباری دیہاڑی دار طبقہ کاروباری حالات کے سبب شدید مشکلات سے دوچار ہیںگھروں ، دکانوں کے کرائے دیگرمعاملات زندگی انہیںڈپریشن کا مریض بنا رہے ہیں تبدیلی سرکار جب اپوزیشن میں تھی تو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کے مقابلے میں مہنگی ہونے کے باوجود قیمتوں میں کمی اور قیمت پینتالیس روپے تک لانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے عامر صدیقی نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم سطح تک گر چکی ہیں اور اب تبدیلی سرکار حکومت میں ہے لہذا انہیں پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم نہیں انتہائی کم کرنی ہے یا کم ازکم پینتالیس روپے لیٹر ہی کر دے تا کہ اس کمی سے مہنگائی میں واضح کمی ہواورعام آدمی اس سے مستفیدہو سکیںاور ان ثمرات سے عام آدمی کی زندگی سہل بنے تبھی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن ہو گا۔
Related Posts

یورپ جانے والے ترکی میں گرفتار ، کئی پاکستانی بجے شامل
- Rizwan Malik
- October 6, 2017
- 0
ترکی میں سکیورٹی فورسز کی استنبول جانے والی بس پر چھاپہ مارکر پاکستانیوں سمیت 139 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔ترک میڈیا کا […]

گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 اساتذہ و ملازمین برطرف
- Rizwan Malik
- August 21, 2019
- 0
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نےگھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 114 غیر حاضر اساتذہ اور دیگر نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ نوٹیفکیشن کے […]

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اہم دورے پر چین پہنچ گئے
- Rizwan Malik
- May 22, 2022
- 0
گوانگو:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے انتہائی اہم دورے پر چین پہنچ گئے ہیں ۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج پاک […]
