
اسلام آباد:سرکاری سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی منگل دس دسمبر کو آخری تاریخ ہے۔ آخری دو دن پیر اور منگل کے روز نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابقابتک 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں ہیں،ترجمان کے مطابق درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ریگولر حج سکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہونگے۔بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی ۔ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانی اپنے یا پیاروں کو حج کیلئے سپانسر کر سکتے ہیں۔

