نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اب ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے،مشترکہ بیان

 

 

راولپنڈی :مسلم لیگ ن پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری و ایم ایس ایف کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد، صوبائی صدر شہزاد شریف، جنرل سیکریٹری ملک مقبول احمد خان اور مرکزی ترجمان راجہ شاہد محمود نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ایوانوں اور میدانوں میں ملکی سالمیت، اداروں کی بقا اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں مسلم لیگ ن کی محب وطن اور نڈر قیادت کو گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا ۔نااہل حکومت اپوزیشن کیخلاف کاروائیاں کر کے اس کی آر میں اپنی صفوں میں موجود آٹا اور چینی چوروں کو بچانا چاہتی ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے باشعور عوام تبدیلی والوں کی اصلیت جان چکے ہیں آنے والے دنوں میں سخت عوامی ردعمل عمران نیازی کو حکومت چھوڑ کر بھاگنے پہ مجبور کر دے گا۔ ایم ایس ایف کے رہنماوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اب ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے عوام بوگس مقدمات اور شریف فیملی کیخلاف سازشوں کی حقیقت سے واقف ہو چکے ہیں جلد حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی ٰ۔ٰٰ