پیپلز پارٹی استحکام پاکستان کے لیے صو بای خود مختاری پر یقین رکھتی ہے،صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر صوبوں اور وفاق کے رشتے کو مضبوط کیا،شاہین کوثر ڈار


اسلام آباد:
صوبائی خودمختاری سے متعلق قومی دن کے موقع پر پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور انچارچ سو شل میڈیا شاہین کو ثر ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی استحکام پاکستان کے لیے صو بای خود مختاری پر یقین رکھتی ہے۔صوبائی خودمختاری کے قومی دن کے موقع پر استحکام پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والی تمام جمہوریت پسند قوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے اس بات کا عزم کرتے ہیں کے عوام کی زیادہ سے زیادہ ترقی و خو شحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کرداادا کرتی رہے گی۔کیو نکہ ون یونٹ ٹوٹنے کے بعد صوبائی خودمختاری کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور حقوق بلو چستان کے ساتھ گلگت بلتستان میں انتظامی سیٹ اپ بنا کر عوام کے حقوق کی جانب پیش قد می کی اور صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر صوبوں اور وفاق کے رشتے کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کے پاکستان پیپلزپارٹی نے اٹھارویں تر میم کے ذریعے صو بائی خود مختاری کے لیے فیصلہ کن کر دار ادا کیا۔ ہاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام،عوامی حقوق و معاشی استحکام کے سا تھ ساتھ صو بائی خودمختاری کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔