ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

اسلام آ باد:پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 146 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی، ہوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار اور ترقی مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر منصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں۔ توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2 ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آرہی ہے۔



