
عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی …حواء کی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرکے لاش کو خاموشی سے دفنا دیا گیا۔ ڈی پی او میانوالی نے اطلاع ملنے پر سخت نوٹس لے کر شادی شدہ دو بچوں کی ماں کے قتل کا مقدمہ درج کراکے باپ اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واں بھچراں کی رہائشی سائرہ جبیں دختر مشتاق خان کی شادی تقریبا اٹھ سال قبل کندیاں کے رہائشی عظمت اللہ کے ساتھ ہوئی۔ جس سے سائرہ کے دو بچے بھی ہیں کچھ عرصہ سے سائرہ کی اپنے خاوند سے ناچاقی ہوئی۔ ناراضگی کے بعد سائرہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خانقہ سراجیہ کے علاقہ طاہر آباد میں کرایہ کے مکان میں رہ رہی تھی کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو سائرہ کو قتل کرکے اس کی لاش اس کے والدین واں بھچراں لے آئے اور پولیس کو اطلاع کیے بغیر خاموشی سے واں بھچراں قبرستان میں دفن کر دیا۔ نامعلوم ذرائع سے ڈی پی او میانوالی کو قتل واردات اور حواء کی بیٹی کو خاموشی سے پولیس کو اطلاع کیے بغیر دفنانے کا علم ہوا۔ جس پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے فوری نوٹس لیا سب انسپکٹر محمد فاروق کی مدعیت میں تھانہ کندیاں میں درج ایف آئی آر کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو سائرہ کا بھائی نبیل احمد ۔ والد مشتاق خان ۔سکنہ واں بھچراں رمضان ولد امین۔ فاروق ولد محمد خان سکنہ کندیاں ہمراہ دو نامعلوم اشخاص آتشیں اسلحہ سائرہ کے گھر آئے۔ اور سائرہ کو قتل کرکے لاش کیری ڈبہ میں ڈال کر واں بھچراں لے گئے اور وہاں جا کر دفنا دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سائرہ پر الزام لگایا گیا کہ اس کے اپنے بہنوئی محمد خان ولد رمضان کے ساتھ نا جائز مراسم تھے اور وہ محمد خان کے کہنے پر کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔ جس کا اس کے بھائی ۔ والد کو شدید رنج تھا۔ کندیاں پولیس نے نبیل۔ مشتاق۔ رمضان ۔ فاروق اور دو ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 302۔ 149۔ 148۔ 202۔ 201۔ 311 مقدمہ درج کرکے والد اور بہنوئی کو گرفتار کر لیا دیگر گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں




