بیٹے نے احساس پروگرام کے 12 ہزار چھین کر ماں کوقتل کر دیا،واقع کوڈکیٹی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام

 

سرگودھا: احساس کفالت پروگرام کے تحت ماں کو ملنے والے 12 ہزار روپے کی رقم ہتھیانے کے لئے بد بخت نوجوان کی  ماں کو قتل کر کے واقع کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام پولیس نے دھر لیا  ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودہا کے نوحی چک نمبری 6 شمالی تحصیل بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے وصول کر کے اپنے 23 سالہ بیٹے عبدلرحمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جارہی تھی کہ راستے میں بیٹے نے 12 ہزار روپے مانگے انکار پر وہ اپنی ماں کو ویرانے میں لے گیا اور چھریوں کے وار کر کے اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس کے آنے پر اس نے بتایا کہ ڈاکو میری ماں سے 12 ہزار روپے چھین کر اُسے قتل کر گئے ہیں۔،پولیس نے شک کی بنیاد پر تلاشی لی توحمیدہ بی بی کے بیٹے عبدلرحمان کی جیب سے 2 قیمتی موبائل فون اور 13 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ،اسی نقطہ پر تفتیش ہوئی تو اس نے اعتراف ِجرم کر لیا ۔پولیس نے ملزم گرفتار کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔