
شنگھائی (شِنہوا) پاکستانی کاروباری شخصیت حبیب الرحمان نے 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں "مصروف دن ” گزارا۔ وہ شنگھائی میں جاری نمائش کے دوران چینی خریداروں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مصنوعات متعارف کرواتے رہے۔
درآمدی نمائش نہ صرف فارچیون 500 کمپنیوں کا ایک پلیٹ فارم ہے بلکہ حبیب الرحمان کی طرز پر کام کر نے والے چھوٹے کاروباری اداروں کو بھی کاروباری مواقع فراہم کررہی ہے۔ حبیب الرحمان ہرسال نمائش میں نئی مصنوعات لاتے ہیں۔ اس میں نمک کے لیمپ ، اونٹ کی کھال سے لیکر اس مرتبہ لائے گئے اونٹ کی ہڈیوں سے بنے لیمپ شامل ہیں۔ ان کی رائے میں چینی اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلق میں اونٹ کو اہم علامتی اہمیت حاصل ہے اور اس بار اونٹ ہماری امیدوں کا محوربنے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستانی لیمپ توجہ کا مرکز بن گئے




