پیپلز پارٹی مزدوروں اور غریبوں کی طرح اقلیتوں کے حقوق کی بھی ضامن ہے

 

پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ 2009 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا تھا

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سٹی اور پیپلزمینارٹی ونگ کے زیراہتمام تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں، غریبوں اور پسے ہوئے تمام طبقات کی طرح اقلیتوں کے حقوق کی بھی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے پیپلز پارٹی سٹی اور پیپلز مینارٹی ونگ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے مقررین نے کیا۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سٹی صدر افتخار شہزادہ، سید ابرار رضوی، فرخ قریشی، مینارٹی ونگ پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ندا نذیر، ملک فرانسس، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن سجاد حسین ساجد، سٹی صدر سید ذیشان شاہ، پی وائی او پنجاب کے نائب صدر شاہنواز خان اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ پی ایل بی پنجاب کے نائب صدر محمد اعجاز، سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن غلام رسول گجر، پیپلز ویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری عظمیٰ ناصر، سپورٹس ونگ پنجاب کے صدر طیب چٹھہ، نازیہ نصیر، ناصر جیلانی، نصیر جنجوعہ، ملک سفیر، چوہدری منیر سہوترا اور ملک سجاد سمیت اقلیتی برادری کے نمائندگان اور پارٹی کارکنوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے پیلز پارٹی کی عظیم خدمات اور ملکی ترقی و استحکام میں اقلیتوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا فیصلہ صدر زرداری کے دور میں 2009 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا تھا تاکہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کو اُجاگر کیا جا سکے اور ان کے مسائل کے حل کی طرف موثر اور مثبت پیش رفت ممکن ہو سکے۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور پارٹی کی کامیابی، قیادت کی سلامتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔