
اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا اور چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی ۔سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ اور یاوجنگ کی ملاقات میں سی پیک منصوبوں اور جاری پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کے اثرات دونوںممالک کے عوام کیلیے بہتریں ہوں گے۔


