اسلام آباد:انجمن تاجران بلیو ایریا کے انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس سابق صدر بلیو ایریا شیخ عبدالسلیم کی دعوت پر ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں چاروں تاجر گروپس کے لیڈر ان و چیئرمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں چاند تارہ گروپ کے چیئرمین ملک صغیر ،شیخ عبدالسلیم ٹائیگر گروپ ، سید عمران بخاری تاجر انصاف پھول گروپ ، فرقان مرتضی چودھری شاہین گروپ نے شرکت کی اجلاس میں یہ طے پایا کہ بلیو ایریا میں فوری الیکشن کروائے جائیں ،جنرل باڈی کا اجلاس فوری بلایا جائے، بلیو ایریا کی فوری کونسل بنائی جائے ،الیکشن کروانے کے لئے عبوری باڈی تشکیل دی جائے ۔چاند تارہ گروپ کے چیئرمین ملک صغیر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مندرجہ بالا سارے کام ICCI کے الیکشن کے بعد کروائے جائیں۔بعدازاں باقی تینوں گروپوں کی کثرت رائے سے 10ستمبر بروز جمعہ المبارک کی تاریخ طے ہوگئی ہے۔ باقی تفصیلات سرکلر کے ذریعے تاجران بلیو ایریا کی خدمت میں پیش کی جائے گی ۔
Related Posts

پنجاب میں پانچ نے اضلاع بن گئے
- Rizwan Malik
- October 14, 2022
- 0
نئے اضلاع میں تونسہ شریف،مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادو شامل،جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کا شروعصوبائی کابینہ نے احساس راشن رعایت پروگرام […]

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں کے لئے انتخابی شیڈول معطل کرنے کی درخواست دے دی
- Rizwan Malik
- August 7, 2022
- 0
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری کردہ انتخابی شیڈول عدالت میں چیلنج کر دیاہے۔ پی […]

امت مسلمہ متحد ہوکر نبی کریمۖ کی شان میں گستاخیاں کرنے والوںکا محاسبہ کرے،عامر صدیقی
- Rizwan Malik
- November 7, 2020
- 0
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) نبی آخرالزمان حضرت محمد ۖ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے کائنات میں بنی کریم ۖ سے بڑھ کر حسین […]
