اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو گزشتہ روز ایم پی اے کے شوہر کے ساتھ جھگڑا کرنے پر معطل کر دیا ۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ رولز کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان پر تشدد کرنے والے چودھری خرم کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کیخلاف درخواست ایڈیشنل سیشن جج نے جمع کرائی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق کانسٹی ٹیوشن ایونیو پرگاڑی میں پیٹرول ڈلوارہاتھا،2افراد آئے اور مارنا شروع کیا۔ تشدد سے سر،منہ،آنکھوں،ناک، ہونٹ،پاوں میں چوٹیں آئیں۔تشددسے لگ رہاتھا کہ وہ میری جان کے درپے تھے۔مزید برآں ایڈیشنل سیشن جج کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Related Posts

طب کونسل پانچ سال گزرنے کے باوجود طلبہ کو ڈپلومہ و ڈگریاں جاری کرنے میں مکمل طور پر ناکام
- Rizwan Malik
- مارچ 7, 2022
- 0
لاکھوں روپے طلبہ سے فیسیں لینے کے باوجود کونسل کے دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں رجسٹرا ر کے خلاف طلبہ کے شکایات کے انبار […]

آئی سی سی چیمپئینزٹرافی کے سیمی فائنل 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے
- Rizwan Malik
- مارچ 2, 2025
- 0
پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم […]

زمبابوے،فوج نے مجرموں کو نشانہ بنانے کے لیے قدم اٹھایا ، نشریاتی ادارےپر قبضے کے بعدبیان
- Rizwan Malik
- نومبر 15, 2017
- 0
زمبابوے کی فوج نے قومی نشریاتی ادارے زیڈ بی سی پر قبضے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے مجرموں کو نشانہ […]
