
لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں پنجاب کابینہ کا35واں اجلاس ہوا۔وزیراعلی نے ٹرین کا کرایہ 50روپے مقررکرنے کی تجویز مسترد کردی۔لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اورنج ٹرین کا کرایہ40روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔نئی پبلک ٹرانسپورٹ کی رجسٹریشن کیلئے اختیارات عارضی طور پر موٹروہیکلز ایگزامنر ز کو دینے ِکا فیصلہ کیا گیاجبکہ کورونا کی صورتحال کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن میں طلبہ کی پروموشن ، امتحانی پالیسی 2020 کی منظوری دی گئی۔پنجاب سیزڈاینڈفریز ڈ انسٹیٹیو شنز (مدارس اینڈ سکولز)ایکٹ2019 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی مشاورت سے پہلے مرحلے میں کلاس ون سے کلاس5تک یکساں قومی تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے گا۔اجلاس میں اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع جناح پارک کی مینجمنٹ کی لیز میں توسیع کافیصلہ کیاگیا اورکابینہ نے توسیع کی منظوری دی۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ممبرزکی تقرری اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2019 ،پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ ورک پلیس ، ایکٹ2010 میں ترمیم اوردی پنجاب ڈرگز ترمیمی بل 2020 ،ملتان کے غلہ گودام کی پرانی عمارت میں جنرل ہسپتال کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی نے ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ میں بنانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ مختلف کمپنیوں اور انتظامی محکموں کی لگژری گاڑیاں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے پول میں بھجوانے کی منظوری دی گئی۔گاڑیوں کے استعمال یا نیلام کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پنجاب ایمپلائزسوشل سکیور ٹی انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کیلئے غیر سرکاری ارکان کی تعیناتی،پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل اور پنجاب سوشل سکیو رٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ پنجاب اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال
2020-21کے سالانہ کیلنڈر ،کنیئرڈ کالج کی پرنسپل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔نیشنل ٹورازم کوآر ڈینیشن بورڈ میں ہونے والے فیصلوں کی مشروط توثیق کی گئی۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے متاثرہ خاتون اورخاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیااورمتاثرہ خاتون کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی کسراٹھا نہ رکھے گی۔انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائیں گے ۔کیس پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے ،جلد اچھی خبر دیں گے ۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس اورنج ٹرین کا کرائیہ پچاس روپے کرنے کی تجویز مسترد ، 40 روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی




