راولپنڈی:ترقی یا فتہ اور مہذب معا شروں میں استاد کو خاص مقام حا صل ہوتا ہے کیونکہ مہذب ، توانا، پر امن معا شرے کا قیام استاد ہی کی مر ہون منت ہے ان خیا لات کا اظہارپا کستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلا حی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پر اجلاس سے خطا ب میں کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام عظمت و توقیر کا نشان ہیں استاد انگلی پکڑکر جینا سکھا تا اور ہر موڑ پر رہنما ئی کرنے والی ہستی ہے استادبلا شبہ عظیم ہستی اور انسانیت کے لئے محسن ذات ہے اسلام میں استاد کو بلند مر تبہ اور مقام حاصل ہے محبوب کائنات حضرت محمد ۖنے استاد کو یہ کہ کر شرف بخشاکہ میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں حضرت علی کا قول مبا رک ہے کہ جس نے مجھے ایک حرف بھی پڑھایا وہ میرا استاد ہے عامر صدیقی کے کہا کہ استاد کی عظمت نہ صرف ایک مستقل قدر ہے بلکہ کوئی معا شرہ بھی اسے تسلیم کئے بغیر علم و ترقی کا ایک قدم بھی طے نہیں کر سکتا، استاد کسی بھی معا شرے کا معمارہوتا ہے وہ قوم کو تہذیب و تمدن، اخلا قیات اور معا شرتی اتار چڑھاؤ سکھا تا ہے ۔



