لاہور (وقائع نگار)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں لاقانو نیت عرو ج پر ہے،تحریک انصاف کے دور میں” انصا ف” در بدراور ” قانون” محض ایک کا غذی ٹکڑا ثا بت ہورہاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور پار لیمنٹ کی قانون سازی کو ادارے کوئی اہمیت نہیں دے رہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی صاحب آپ نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے اگر آپ نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون پر جو پوری دنیا میں نافذالعمل ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں دیئے گئے آرڈر اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد نہیں کروانا تو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو بند کر دیں جب آپ کی حکومت قانون پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو کیا فائدہ ۔ آپ صرف تقریریں کرنے کے ماہر ہیں عملی طور پر آپ پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں بہتر یہی ہے کہ آپ اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو مزید تباہ نہ کریں اور عزت کے ساتھ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں کیونکہ آپ اس اہم عہدے کے اہل نہیں ہیں۔
Related Posts
وزیرِاعظم کی زیرصدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہائوسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس
- Rizwan Malik
- فروری 12, 2021
- 0
کم آمدنی والے افراد کو قرضوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیاوزیراعظم کی اس عمل میں کسی بھی پیش آنے والی رکاوٹ کو ترجیحی بنیادوں […]

30کروڑ کا تنازع پراپرٹی ڈیلر نے خودکشی کر لی
- Rizwan Malik
- جولائی 22, 2024
- 0
خودکشی کرنے والے ارشد جمال کی سی سی ٹیوی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ارشد جمال کا شیخ طیب کے ساتھ 30کروڑ روپے […]
تیسرے فریق کی شمولیت سے سی پیک کثیر الجہتی علاقائی تعاون کا حامل منصوبہ بن جائے گا، پروفیسر چینگ ژینگ
- Rizwan Malik
- جنوری 23, 2021
- 0
اسلام آباد:ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹر پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا ہے کہ تیسرے فریق کی شمولیت سے سی […]
