سر سے پائوں تک خواتین کو چومنے والا اس عہدے پر فائز نہیں رہنے کے قابل نہیں ہے کیپٹن صفدر

اسلام آباد (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر چیئرمین نیب کے خلاف آرٹیکل209 کے تحت ریفرنس دائر کریں گے جس کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وکلاء اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی جارہی ہے ۔اس حوالے سے لیگی رہنما کیپٹن صدر نے بتایا کہ ریفرنس تیار ہے کسی بھی وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا جائیگا تاہم ریفرنس کے خدوخال میڈیا پر لانا قبل از وقت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نیب احتساب کا ادارہ ہے اور چیئرمین نیب ایک بڑا عہدہ ہے اس عہدے کیلئے نیک و سیرت اور ایماندارکا ہونا ضروری ہے ،سر سے پاؤں تک خواتین کو چومنے والا اس اہم عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا ۔



