عالیہ سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین کی صاحبزادی ہیں

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین کی صاحبزادی عالیہ یسین نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے قانون کے شعبے میں امتیازی نمبروں سے لا کی ڈگری حاصل کر لی اور بہت جلد وہ وکالت کے شعبے میں اپنے عملی کام کا آغاز کریں گی،پاکستان بھر کے مزدور رہنماں نے پی ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسین کو انکی صاحبزادی کی اعلی کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد کے پیغام بھیجے جس پر چوہدری محمد یسین نے تمام مزدور رہنماں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔


