نیلم منیر شادی کی برائہ راست پیشکش کی منتظر


آج تک کسی نے سامنے آکر محبت کا اظہار کیا نہ شا دی کی پیشکش ہی کی

اسلام آباد:اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ انہیں ابھی تک کسی نے براہ راست شادی کی پیش کش نہیں کی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کسی نہ کسی کے ذریعے شادی کی پیش کش کے پیغامات انہیں موصول ہوتے رہتے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی نے ان کے سامنے آکر محبت اور شادی کا اظہار نہیں کیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہر انسان محبت کے بغیر ادھورا ہے اور جس دن انہیں کسی سے محبت ہو ئی تووہ اس کااظہار برملا کریں گی ۔ انہو ں نے کہا کہ بطور شوبز شخصیت ہونے پر ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کے لئے کچھ کریں ، ان کی مدد کریں اور اچھے کام کریں ۔ خودکو فٹ رکھنے بارے انہو ں نے کہاکہ وہ متوازن غذا کی قائل ہیں اور رات کا کھانا 5 بجے تک کھا لیتی ہیں ۔ نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل قیامت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ۔