حکومت نے پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل نہیں کرنا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت ،رحمان ملک


لینڈ مافیا کی سرکوبی کے لئے ملک میں لینڈ ریونیو کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا اور پنشنرز بڑھانا بھی از حد ضروری ہے ،آئی ٹی کمیٹی میں اظہار خیال

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے کہا ے کہ لینڈ مافیا کی سرکوبی کے لئے ملک میں لینڈ ریونیو کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا از حد ضروری ہے ۔میری وزارت کے دور میں اس پر کام شروع ہو ا تھا ۔ اگر حکومت نے پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرنا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت ہے ۔ حتٰی کہ عدالتی فیصلوں کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان بالا کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہمارے ملک میں اب بھی صدیوں پرانا پٹواری نظام چل رہا ہے۔جس سے عوام اور حکومت کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا میری وزارت کے دورمیں میں آن لائن پر کام شروع کیا ایف آئی اے میں پرنٹڈ ایف آئی آر کافی وقت سے شروع ہے دستاویز ڈھونڈنے میں پہلے ہمیں کئی روز لگتے تھے دس سال پہلے ٹرویل کو بھی آن لائن کیا گیا تھا۔کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز ٹرسٹ کو پنشن میں اضافے کی ادائیگیوں کا مسئلہ ایک بار پھر زیر بحث آیا۔ جس پر سینٹر رحمان ملک نے کہا اب تک کمیٹی کے سو سے زائد اجلاس اس مسئلے پر ہو چکے ہیں۔ہر بار باور کیا جاتا ہے کہ پنشنز ادا کی جائیں گی مگر معلوم ہوتا ہے کہ نہیں ملی ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا سینیٹ ہاوس نے سب کمیٹی کی سفارشات منظور کرکے ساٹھ دنوں میں لاگو کرنے کے احکامات دئیے ہیں عدالت پہلے ملازمین کو پنشن میں اضافے کی ادائیگیوں کے احکامات دے چکی ہے، سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی ای ٹی کے ملازمین کے پنشن میں اضافہ کی ادائیگی فوری ادا کی جائے اور سپریم کورٹ اور سینیٹ کمیٹی کے احکامات پر من و عن عمل کیجائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت کا خیال رکھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا اگر پارلیمنٹ اور کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو اجلاسوں کی کیا ضرورت۔اگر ان پنشنرز کو پنشن نہیں ملتی تو ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروائینگے۔اگر پی ٹی سی ایل پنشن شدہ ملازمین کی پنشن نہیں بڑھاتا تو معاملہ ایف آئی اے کو بھیجے گے سینیٹر رحمان ملک نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی سی ایل والے پیسہ بنا رہے ہیں اور ملازمین کو نہیں دے رہے۔ایک اعلی افسران جیل جائیں گے تو یہ معاملہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں لیکن پینشنرز رو رہے ہیں۔، سینیٹر رحمان ملک نے کہا اب جب منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی سفارش کی ہے تو پنشن کیوں نہیں دی جا رہی ہیں۔