مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاک فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا عبدالحمید لون

اسلام آباد(نیوزرپورٹر(حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاک فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا ہے،جنوبی کشمیر کے سری گفوارہ علاقے میں بھارتی قابض افواج نے بدھ کو علی الصبح ایک جعلی مقابلے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ۔اپنے ایک بیان میں عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی پر گامزن ہے،نریندرا مودی کی مقبوضہ کشمیر میں آمد پر مکمل طور پر ہڑتال کی اپیل کی۔حق خودارادیت فورم جموں و کشمیر نے بھی ہڑتال کی اپیل کی ہے۔عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں حق خودارادیت فورم جموں و کشمیر نے پوسٹرز چسپاں کرتے ہوئے عوام سے ہڑتال کی اپیل کی ہے۔کشمیری عوام بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کو مسترد کرتے ہیں ۔