سروس چھ کی بجائے صبح نو بجے شروع ہو گی جو رات دس تک میسر ہو گی
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) عید الفطر پر شہر میںمیٹرو بس سروس کو صرف تین گھنٹے کی چھٹی ہو گی.جڑواںشہروں میںمیٹرو بس سروس جو صبح چھ سے رات دس بجے تک میسر ہوتی ہے تاہم عید کے دن یہ سروس صبح چھ کی بجائے نو بجے سے میسر ہو گی
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈیول جاری کر دیا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عید الفطر پر بھی آپریشنل رہے گی۔ عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس اور اس کا عملہ صرف تین گھنٹے کی چھٹی کرے گا اور میٹرو سروس صبح چھ کے بجائے صبح 9 بجے شروع ہو گی۔
عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔
میٹرو بس سروس عید کے پہلے روز کے بعد اپنے شیڈیول کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک معمول کے مطابق آپریشنل ہو گی۔ صرف پہلے روز 3 گھنٹے تاخیر سے بس سروس شروع کی جائے گی۔



