فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ظالمانہ اور غریب دشمن کالے قوانین کے خلاف احتجاج آج ہوگا


اسلام آباد(نیوزرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے ظالمانہ اور غریب دشمن کالے قوانین کے خلاف اہلیان چھیلو، جھنگی سیداں ، ٹھلہ سیداں ، ڈھوک کھوکھراں اور ڈھوک قریشیاں کے متاثرین آج پانچ مارچ بروز جمعہ کو بعد از نماز جمعہ شاہراہ سری نگر پر جنگل ہوٹل کے باہر احتجاجی جلسہ اور کریں گے اور اتھارٹی کے متاثرین دشمن اقداما ت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ متاثرین کے نمائندوں کے مطابق ہمارا یہ احتجاج پرامن ہوگا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔