
پونچھ آزاد کشمیر (سردار دلاور)بھارت کے ہاتھوں جھوٹے مقدمات میں پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کی گرفتاری کے بعد کنٹرول لائن تجارت پر کام کرنے والے ڈرائیور غیر محفوظ ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضیہ کشمیر ممیں پاکستانی ڈرائیور یوسف شاہ کی ہیروئین سمگلنگ کیس میں گرفتاری کے بعد متعدد ڈرائیوروں نے جانے سے انکار کر دیاگرفتار ڈرائیور کے ورثاء نے ڈرائیور کی رہائی تک تاجروں سے پچاس لاکھ روپے بطور سیکورٹی کا مطالبہ کر دیا حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مسئلے کے حل کے لئیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کی قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں جانے والے ڈرائیوروں کو مختلف قسم کے جھٹے مقدمات میں پھنسا کر گرفتار ک لیتے ہیں۔ ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیور کے ورثاء کے احتجاج کے باعث چکوٹھی سے راولپنڈی کے لئیے لوڈ ہو کر جا نے والے سترہ ٹرک پانچویں روز بھی دارلحکومت مظفرآباد سے آگے روانہ نہ ہو سکے جبکہ ٹریڈ سینٹر چکوٹھی میں 64مال بردار ٹرکوں کا مال ٹرک ڈرائیوروں تاحال لوڈ کر نے سے انکاری ہیں گرفتار ڈرائیور کے بیٹے محسن شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میرے والد واپس نہیں آجاتے اس وقت تک تاجر برادری بطور سیکورٹی پچاس لاکھ روپے جمع کروائے میرے والد کی واپسی کے بعد پچاس لاکھ روپے واپس کر دئے جائیں گے تاجروں،ٹرانسپورٹروں،گرفتار ڈرائیور کے ورثاء اور ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے آخری اطلاعات کے موصول ہو نے تک کسی قسم کی پیشرفت سامنے نہیں آسکی




