دوران ڈرائیونگ اونگھ کیوں آتی ہے، کیسے بچا جائے؟

اسلام آباد :دوران ڈرائیونگ نیند یا اونگھ ایک ایسا مسئلہ جس سے دنیا میں روزانہ سینکٹروں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔یہ اونگھ کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا ہی اس کا شکار ہیں ۔ حال ہی میں سعودی عرب سے شائع ہونے والے سیدتی میگزین کے مطابق ڈاکٹر سعد الشریف نے ڈرائیونگ کے دوران آنکھ لگنے کے متعدد اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن کے وقت اونگھ کے بہت سارے اسباب ہیں ان میں نمایاں ترین رت جگا، رات کے وقت بھرپور نیند نہ لینا ، نیند میں انتشار، ذہنی اور اعصابی پریشانی اور بعض ادویہ کا استعمال ہے۔
ڈاکٹر سعد الشریف نے اونگھ کے مسائل سے بچنے کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ رت جگے سے پرہیز کیا جائے۔نیند کے معمولات درست کیے جائیں، رات کے وقت معقول نیند کا اہتمام کیا جائے۔ دن کے وقت اونگھ کا باعث بننے والے صحت مسائل کا علاج کیا جائے۔ڈاکٹر الشریف نے ڈرائیوروں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اونگھ آنے پر معمولی سے فاصلے کی بھی ڈرائیونگ نہ کی جائے۔