پنجاب میں معیار تعلیم اور لیٹنر

تحریر و تحقیق :ڈاکٹر عبدالودود قریشی

انگریز نے 1849میں پنجاب پر قبضہ کر لیا آپ یہ جان کر حیران ہوں گے اس وقت پنجاب میں تعلیم سو فیصد تھی انگریز اس تعلیم کو خطرناک سمجھتا تھا چناں چہ یہ لوگ کنگز کالج لندن کے ایک نوجوان پروفیسر گوٹلیب ولیم لیٹنر کو لاہور لے آئے لیٹنر بھی ایک عجیب وغریب کردار تھا یہ 50 زبانیں جانتا تھا عربی ترکی اور فارسی مقامی لوگوں کی طرح بولتا تھا کچھ عرصہ مسلمان بھی رہا تھا۔ اس نے داڑھی بڑھا کر اپنا نام عبدالرشید سیاح رکھا اور تمام اسلامی ملکوں کی سیاحت کی وہ مسجدوں میں نماز تک پڑھ لیتا تھا وائسرائے نے اسے ہندوستان بلایا اور اسے پنجاب کا نظام تعلیم بدلنے کی ذمہ داری سونپ دی لیٹنر نے پنجاب کا دورہ کیا اور وائسرائے کو لکھا مجھے پڑھے لکھے پنجاب کو جاہل بنانے کے لیے 50سال درکار ہوں گے وائسرائے نے اسے 50سال دے دیے اسے انسپکٹر جنرل آف سکولز پنجاب بنا دیاتھا لیٹنر کو گورنمنٹ کالج لاہورکا پرنسپل بنا دیا گیا۔اس نے آگے چل کر پنجاب یونیورسٹی کی بنیاد بھی رکھی یہ ان دونوں اداروں کا ابتدائی سربراہ تھا انگریز نے پنجابیوں کو غیر مسلح اور ان پڑھ بنانے کے لیے پنجاب میں ہتھیار جمع کرائیں اور حکومت سے تین آنے لے لیں اور عربی سنسکرت اور گورمکھی کی کتاب دیں اور چھ آنے وصول کر لیں جیسی سکیم بھی متعارف کرا ئی اور پورے پنجاب سے کتابیں اور اسلحہ جمع کر لیا انگریز نے اس کے بعد انگریزی زبان کو سرکاری اور دفتری زبان بنا دیا اور سکولوں کو عبادت گاہوں سے الگ کر دیا۔جاگیر داروں اور زمین داروں کے بچوں کو انگلش میڈیم تعلیم دے کر متوسط طبقے کو دبانے کی ذمہ داری بھی دے دی گئی انگریزوں کو سمجھ دار قانون پسند اور انصاف کا پیکر بنا کر پیش کرنا بھی شروع کر دیا گیا دھوپ گھڑی پر پابندی لگا دی گئی اور مقامی زبانوں اور کتابوں کو جہالت کا مرکب قرار دے دیا گیا ولیم لیٹنر کا منصوبہ کام یاب ہو گیا اور اس نے 50 کی بجائے 30 برس میں پورے پنجاب کو غیرتعلیم یافتہ اور جاہل بنا دیا لیٹنر نے اپنے ہاتھ سے لکھا میں نے پورے پنجاب کا دورہ کیا۔آج یہاں کوئی پڑھا لکھا شخص نہیں اس نے سیالکوٹ کے ایک گاں چوڑیاں کلاں کی مثال دی اس کا کہنا تھا میں پنجاب آیا تو اس گاں میں ڈیڑھ ہزار پڑھے لکھے لوگ تھے آج یہاں صرف 10لوگ گورمکھی اور ایک اردو پڑھ سکتا ہے اور یہ بھی چند برسوں میں مرکھپ جائیں گے لیٹنر نے پنجاب میں رہ کر اردو سیکھ لی اور پھر اردو میں دو والیم کی تاریخ اسلام لکھییہ کتاب 1871اور 1876میں دو بار شائع ہوئی لیٹنر 1870کی دہائی میں اپنا کام مکمل کر کے برطانیہ واپس چلا گیا۔