جب تک یہ وزیراعظم بے روزگار نہیں ہوگا، عوام کو روزگار نہیں ملے گا ، مفتاح اسماعیل


کام کرنا آتا ہے نہ معیشت کی سمجھ ہے، مسئلہ وزیروں کا نہیں بلکہ وزیراعظم کو تبدیل کرنا ہوگا،سابق وزیر خزانہ


کراچی:مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب تک یہ وزیراعظم بے روزگار نہیں ہوگا، عوام کو روزگار نہیں ملے گا کیونکہ عمران خان کی کپتانی کے بعد یہ پہلی نوکری ہے، انہیں کام ہی کرنا نہیں آتا اور نہ معیشت کی سمجھ ہے، مسئلہ وزیروں کا نہیں بلکہ وزیراعظم کو تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے چند روز پہلے ملکی معیشت سے متعلق جو کہا وہ درست ہے اس کے جواب میں جو کچھ اسد عمر کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خزانہ اسد عمر کی پرفارمنس بہت بری تھی، وہ ملک کو دیوالیہ پن اور تباہی کی طرف لیکر گئے، اسد عمر وہ کھلاڑی ہیں جو چار بارصفر پر آٹ ہوکر بھی ایک چانس اور مانگتے ہیں۔