حکومت آزاد کشمیرنے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا استحصال کیا ہے

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایما پر خواتین پر پولیس کا تشدد بدترین ریاستی دہشت گردی ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کر گئی ہمیں یہ توقع نہیں تھی، ہم حکمرانوں کو غیرت مند سمجھتے تھے۔

حکومت آزاد کشمیر نے ایک سال سے لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں سے محروم کر رکھا ہے۔ اپوزیشن کی پوائنٹ سکورنگ اور حکومت کی ہٹ دھرمی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا استحصال کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

کشمیر ہیومن رائٹس فورم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صرف اعلانات اور وعدے نہیں بلکہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے مسائل عملی طور پر حل کیے جائیں۔