پی ایم سی نے میڈیکل کالجز کی درجہ بندی جاری کر دی صرف چار میڈیکل کالجز اے پلس میں شامل ہو سکے

اسلام آباد(قاضی بلال خصوصی رپورٹ )پاکستان میڈیکل کمیشن نے ملک بھر میں میڈیکل کالجز کی گریڈنگ جاری کر دی ہے جس میں 73سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔اے پلس اے بی سی اور ایف گریڈ میں تقسیم کیا گیاہے پی ایم سی کے مطابق اے پلس کو 92.5% اے کو 85%سے زائد جبکہ بی کیلئے 77.5%سے زائد اس کے ساتھ ساتھ سی کیلئے ستر فیصد یا اس سے جبکہ ایف کیلئے 69.9%سے کم گریڈ مقرر کی گئی ہے ۔اے پلس میں صر ف چار میڈیکل کالجز یونیورسٹیاں شامل ہیں جن میں آغا خان یونیورسٹی میڈیکل کالج سی ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور یونائیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد ایف گریڈ سب سے کم جرجہ میں فاضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد محی الدیمحی الدین اسلامک میڈیکل کالج میر پر پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج لاہور شامل ہیں۔