
اسلام آبا: سینئیر رہنما و ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے حالیہ بارشوں سے حلقہ NA_54 کے سیکٹر E.11 میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر سے تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اور PPP دور حکومت میں اسلام آباد اور CDA حکام کی مقامی مافیاز کے ساتھ ملی بھگت سے سیکٹر E.11 سمیت اسلام باد بھر کی سوسائیٹیز، CDA کے سیکٹرز اور سرکاری ندی نالوں میں چائنا کٹنگ کر کے جعلی پلاٹ بیچے گئے اور ملی بھگت سے اربوں کھربوں روپے مافیاز نے اپنی جیبوں میں ڈالے جس کی وجہ سے آج نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ اربوں روپے کی املاک بھی تباہ ہو گئیں۔ عامر مغل نے کہا کہ آج بھی کچھ بدعنوان عناصر کی ملی بھگت سے اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں سرکاری ندی نالوں اور CDA کی ایکواِئر شدہ زمینوں کی چائنا کٹنگ جاری ہے جس کی وجہ سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ عامر مغل نے وفاقی وزیر اسد عمر سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ندی نالوں اور CDA کو ایکوائر شدہ زمینوں کی خریدو فروخت میں ملوث بیوروکریسی اور جعلی سوسائیٹیز کے خلاف فوری طور پر ایک شفاف انکوائری کروا کر ذمہ داروں کو قرار واقعی انجام تک پہنچایا جائے۔



